🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
87. أتدرون ما المفلس؟ إن المفلس من أمتي من يأتي يوم ....
کیا تم جانتے ہو کہ مفلس کون ہے؟ میری امت ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 87
[أتدرون ما المفلس؟ إن المفلس من أمتي من يأتي يوم القيامة بصلاة وصيام وزكاة ويأتي قد شتم هذا وقذف هذا وأكل مال هذا وسفك دم هذا وضرب هذا فيعطى هذا من حسناته وهذا من حسناته فإن فنيت حسناته قبل أن يقضى ما عليه أخذ من خطاياهم فطرحت عليه ثم طرح في النار]
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کیا تم جانتے ہو کہ مفلس کون ہے؟ میری امت کا مفلس وہ شخص ہے جو قیامت کے دن نماز، روزے اور زکوٰۃ جیسی نیکیاں لے کر آئے گا، لیکن وہ اس حال میں آئے گا کہ اس نے دنیا میں کسی کو گالی دی ہوگی، کسی پر تہمت لگائی ہوگی، کسی کا مال کھایا ہوگا، کسی کا خون بہایا ہوگا اور کسی کو مارا پیٹا ہوگا۔ چنانچہ اس کی نیکیوں میں سے اس (مظلوم) کو دے دیا جائے گا اور اس (دوسرے مظلوم) کو بھی دے دیا جائے گا۔ پھر اگر اس کے ذمے حقوق پورے ہونے سے پہلے ہی اس کی نیکیاں ختم ہو گئیں، تو ان (مظلوموں) کے گناہ لے کر اس (ظالم) پر ڈال دیے جائیں گے اور پھر اسے جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 87]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم, ت] عن أبي هريرة. الصحيحة 847, ومختصر مسلم 1836.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 87 in Urdu