الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. آالفقر تخافون؟ والذي نفسي بيده لتصبن عليكم الدنيا صبا حتى ....
کیا تم فقر و محتاجی سے ڈرتے ہو؟ اس ذات ....
حدیث نمبر: 9
«آالفقر تخافون؟ والذي نفسي بيده لتصبن عليكم الدنيا صبا حتى لا يزيغ قلب أحدكم إن أزاغه إلا هي, وأيم الله لقد تركتكم على مثل البيضاء ليلها ونهارها سواء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کیا تم فقر و محتاجی سے ڈرتے ہو؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم پر دنیا (کی دولت) اس قدر کثرت سے انڈیلی جائے گی کہ اگر تم میں سے کسی کا دل حق سے بھٹکے گا تو صرف اسی (دنیا کی محبت) کی وجہ سے بھٹکے گا۔ اور اللہ کی قسم! بلاشبہ میں نے تمہیں ایک ایسی روشن اور شفاف راہ پر چھوڑا ہے جس کی رات اور دن بالکل یکساں (روشن) ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الألف/حدیث: 9]

تخریج الحدیث: «(حسن) ... [هـ] عن أبي الدرداء. الصحيحة 688.»
قال الشيخ الألباني: حسن
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 9 in Urdu