🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
257. بَابُ اشْتِرَاطِ النِّيَّةِ لِلصَّائِمِ مِنَ اللَّيْلِ فِي الْفَرْضِ دُونَ التَّطَوُّعِ
فرض روزے کے لیے رات سے نیت کی شرط اور نفل روزے میں اس کے عدمِ وجوب کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1014
وَقَالَ مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، سَمِعْتُ رَجُلًا سَأَلَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: تَسَحَّرْتُ ثُمَّ بَدَا لِي أَنْ أُفْطِرَ؟ قَالَ: أَفْطِرْ، ثُمَّ قَالَ: كَانَ أَبُو طَلْحَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَأْتِي أَهْلَهُ فَيَقُولُ: عِنْدَكُمْ شَيْءٌ؟ فَإِذَا قَالُوا: لَا، قَالَ: فَإِنِّي صَائِمٌ.
ابو سفیان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھتے ہوئے سنا: ”میں نے سحری کر لی تھی، پھر میرا ارادہ ہوا کہ روزہ افطار کر دوں، کیا ایسا کر سکتا ہوں؟“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”افطار کر لو۔“ پھر انہوں نے فرمایا: سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ اپنے اہل خانہ کے پاس آتے اور دریافت کرتے: ”کیا تمہارے پاس کھانے کے لیے کچھ ہے؟“ جب وہ کہتے: نہیں، تو آپ فرماتے: ”پھر میں روزے سے ہوں۔“
وضاحت: اس اثر سے معلوم ہوتا ہے کہ نفلی روزے کی نیت دن میں بھی کی جا سکتی ہے، نیز نفلی روزہ شروع کرنے کے بعد اسے افطار کرنے کی گنجائش ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصيام/حدیث: 1014]
تخریج الحدیث: «0»

Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1014 in Urdu