الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
288. بَابُ فَضْلِ مَنْ خَلَفَ الْحَاجَّ فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ
حاجی کے گھر والوں کی دیکھ بھال کرنے والے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1130
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، ثَنَا مَيْسَرَةُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ ، عَنْ أَبِي عَائِشَةَ السَّعْدِيِّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ، قَالَا: خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَفِيهِ: وَمَنَ خَلَفَ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ كَامِلًا مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أَجْرِهِ شَيْءٌ.
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ دونوں بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک مرتبہ خطبہ ارشاد فرمایا، (راوی نے مکمل) حدیث ذکر کی جس میں یہ (فرمانِ عالی) بھی تھا کہ: ”جس شخص نے کسی حج یا عمرہ کرنے والے کی عدم موجودگی میں اس کے اہل و عیال کی خیر و بھلائی کے ساتھ دیکھ بھال اور کفالت کی، تو اسے بھی اس (حج یا عمرہ کرنے والے) کے برابر مکمل اجر ملے گا، اور ان کے اپنے اجر و ثواب میں سے کچھ بھی کم نہیں کیا جائے گا۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحج/حدیث: 1130]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1130 in Urdu