الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ النَّضْحِ بَعْدَ الْوُضُوءِ
وضو سے فراغت کے بعد (شرمگاہ کے مقام پر پانی کے) چھینٹے مارنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 114
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: «إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَلْيَأْخُذْ حَفْنَةً مِنْ مَاءٍ فَلْيَنْضَحْ بِهَا فَرْجَهُ، فَإِنْ أَصَابَهُ شَيْءٌ فَلْيَقُلْ: إِنَّ ذَلِكَ مِنْهُ» .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی وضو کرے تو اسے چاہیے کہ ایک چلو پانی لے کر اسے اپنی شرمگاہ (کے مقام) پر چھڑک لے، پھر اگر اسے (وضو کے بعد تری وغیرہ کا) کوئی اثر محسوس ہو تو وہ «إِنَّ ذَلِكَ مِنْهُ» ”یقیناً یہ اسی (پانی) میں سے ہے (جو میں نے چھڑکا تھا)“ کہے۔
اس اثر کو امام مسدد نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الطهارة/حدیث: 114]
اس اثر کو امام مسدد نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الطهارة/حدیث: 114]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 774، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 114»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 114 in Urdu