الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
322. بَابُ الْمُزَاحَمَةِ عَلَى تَقْبِيلِ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ وَفَضْلِهِ
حجرِ اسود کو بوسہ دینے کے لیے ازدحام اور اس کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1221
وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنَّهُ كَانَ إِذَا مَرَّ بِالْحَجَرِ الْأَسْوَدِ فَرَأَى عَلَيْهِ زِحَامًا اسْتَقْبَلَهُ وَكَبَّرَ، وَقَالَ: اللَّهُمَّ إِيمَانًا بِكَ وَسُنَّةِ نَبِيِّكَ.
امام ابوداؤد طیالسی رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ امیر المؤمنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا یہ معمول تھا کہ وہ جب حجرِ اسود کے پاس سے گزرتے اور وہاں لوگوں کا شدید اژدہام پاتے تو (ہجوم کی وجہ سے اسے چومنے کی بجائے) اس کی طرف رخ کر کے اللہ کی کبریائی بیان کرتے اور یہ دعا پڑھتے: «اللَّهُمَّ إِيمَانًا بِكَ وَسُنَّةِ نَبِيِّكَ» ”اے اللہ! محض تجھ پر ایمان لانے اور تیرے نبی کی سنت کی پیروی کی خاطر (یہ عمل کر رہا ہوں)۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحج/حدیث: 1221]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1221 in Urdu