الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
324. بَابُ السُّجُودِ عَلَى الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ
حجرِ اسود پر سجدہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1229
وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ الْقُرَشِيُّ ، مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ، قَالَ: رَأَيْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ قَبَّلَ الْحَجَرَ وَسَجَدَ عَلَيْهِ، وَقَالَ: رَأَيْتُ خَالِي ابْنَ عَبَّاسٍ قَبَّلَهُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا وَسَجَدَ عَلَيْهِ، وَقَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَبَّلَ الْحَجَرَ وَسَجَدَ عَلَيْهِ.
ابو داؤد طیالسی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں مکہ مکرمہ کے رہائشی جعفر بن عبد اللہ بن عثمان قرشی نے بتایا کہ میں نے محمد بن عباد بن جعفر کو دیکھا کہ انہوں نے حجرِ اسود کا بوسہ لیا اور اس پر سجدہ کیا، اور انہوں نے یہ بتایا کہ میں نے اپنے ماموں سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے حجرِ اسود کو بوسہ دیا اور اس پر سجدہ کیا، اور انہوں نے فرمایا کہ میں نے امیر المؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے حجرِ اسود کا بوسہ لیا اور اس پر سجدہ فرمایا۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحج/حدیث: 1229]
تخریج الحدیث: «قال العقيلي: في حديثه وهم واضطراب (التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 2، ص 471)»
«0»
«0»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1229 in Urdu