الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
346. بَابُ السعي
صفا و مروہ کے درمیان سعی کا بیان۔
حدیث نمبر: 1305
حَدَّثَنَا بِشْرٌ - هُوَ ابْنُ السَّرِيِّ - حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ ، قَالَ: إِنَّهُ طَافَ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَانْحَدَرَ وَسَعَى ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ ، ثُمَّ وَقَفَ حَتَّى أَدْرَكَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:
حَبَّذَا مَكَّةَ مِنْ وَادِي بِهَا أَهْلِي وَعُوَّادِي بِهَا أَمْشِي بِلَا هَادِي بِهَا تَرْسُخُ أَوْتَادِي فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَحَبَّذَا هِيَ.
كذا في طبعة دار العاصمة، ولعل الصواب طلحة بن عمرو.
حَبَّذَا مَكَّةَ مِنْ وَادِي بِهَا أَهْلِي وَعُوَّادِي بِهَا أَمْشِي بِلَا هَادِي بِهَا تَرْسُخُ أَوْتَادِي فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَحَبَّذَا هِيَ.
كذا في طبعة دار العاصمة، ولعل الصواب طلحة بن عمرو.
سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کی، پس ابن ام مکتوم (نیچے کی جانب) اترے اور دوڑے، پھر وہ رک گئے یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس پہنچ گئے، تو انہوں نے (یہ اشعار) کہے: ”مکہ کیا ہی بھلی وادی ہے، جہاں میرے اہل و عیال اور میرے تیمار دار رہتے ہیں، وہاں میں کسی رہنما کے بغیر ہی چلتا پھرتا ہوں اور وہیں میری میخیں (جڑیں) مضبوطی سے پیوست ہیں“، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اور وہ (مکہ) ہے بھی بہت ہی پیاری“۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحج/حدیث: 1305]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1305 in Urdu