الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
424. بَابُ مِنْ جعل العتق صداقا
لونڈی کی آزادی کو اس کا مہر قرار دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1572
قَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: قَالَتْ جُوَيْرِيَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ أَزْوَاجَكَ يَفْخَرْنَ عَلَيَّ، يَقُلْنَ: لَمْ يَتَزَوَّجْكِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنَّمَا أَنْتِ مِلْكُ يَمِينٍ! فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَمْ أُعْظِمْ صَدَاقَكِ؟ أَلَمْ أُعْتِقْ أَرْبَعِينَ مِنْ قَوْمِكِ؟» .
سیدہ جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ آپ کی (دیگر) ازواجِ مطہرات مجھ پر فخر جتاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ سے باقاعدہ نکاح نہیں فرمایا بلکہ آپ تو محض لونڈی ہیں! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں نے تمہارا مہر عظیم نہیں رکھا؟ اور کیا میں نے تمہاری قوم کے چالیس افراد کو (تمہاری خاطر) آزاد نہیں کیا؟“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب النكاح/حدیث: 1572]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15369»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1572 in Urdu