الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
546. بَابُ فَضْلِ الجهاد
جہاد کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1949
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، ثَنَا حَبِيبُ بْنُ شِهَابٍ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَطَبَ النَّاسَ: مَا فِي النَّاسِ مِثْلُ رَجُلٍ أَخَذَ بِرَأْسِ فَرَسِهِ فَجَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَيَجْتَنِبُ شُرُورَ النَّاسِ، وَمِثْلُ رَجُلٍ نَاءٍ فِي نِعْمَةٍ يَقْرِي ضَيْفَهُ وَيُعْطِي حَقَّهُ.
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس دن لوگوں کو خطبہ دیا تو ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں کوئی بھی شخص اس مرد کی مانند (افضل) نہیں جو اپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے اللہ کی راہ میں جہاد کرے اور لوگوں کے شرور سے کنارہ کش رہے، اور اس شخص کی مانند بھی کوئی نہیں جو اپنی نعمتوں (مال و مویشی) کے ساتھ آبادی سے دور تنہائی میں مقیم ہو، اپنے مہمان کی بھرپور مہمانی کرے اور اس کا واجب حق ادا کرے۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجهاد/حدیث: 1949]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1652، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2569، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1988، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2395، وأخرجه فتح الباري برقم: 2634، 4430، 6129، 6677، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2425، 8429، 8481، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10767، 10768، 12924، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4625/1، 5117»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1949 in Urdu