الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
635. بَابُ كَرَاهِيَةِ الأجر عَلَى الحكم
فیصلہ سنانے پر اجرت وصول کرنے کی کراہت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2184
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَرِيفٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: إِنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَسَمَ قَسْمًا فَدَعَا رَجُلًا يَحْسِبُ بَيْنَ النَّاسِ، فَقَالُوا: أَعْطِهِ. قَالَ: إِنْ شَاءَ وَهُوَ سُحْتٌ.
موسیٰ بن طریف اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے (مال کی) تقسیم فرمائی تو ایک شخص کو لوگوں کے درمیان حساب کتاب کرنے کے لیے بلایا، لوگوں نے عرض کیا: ”آپ اسے (اس خدمت کے صلے میں کچھ) عطا فرمائیں“، تو آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”اگر وہ چاہے (تو میں دے دیتا ہوں) حالانکہ یہ «سُحْتٌ» ”حرام مال“ ہے۔“
اس اثر کو امام مُسَدَّد بن مُسَرْہَد نے اپنی «مَسْنَد» میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب القضاء والشهادات/حدیث: 2184]
اس اثر کو امام مُسَدَّد بن مُسَرْہَد نے اپنی «مَسْنَد» میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب القضاء والشهادات/حدیث: 2184]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2184 in Urdu