الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
652. بَابُ المعصفر للصبيان وغيرهم
بچوں اور دوسروں کے لیے عصفر سے رنگے کپڑوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 2234
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ ، عَنْ زِيَادٍ النُّمَيْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: إِنَّ شَابًّا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: [وَعَلَيْهِ مِلْحَفَةٌ مُعَصْفَرَةٌ، فَقَالَ الرَّسُولُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ] : لَوْ كَانَ هَذَا تَحْتَ قِدْرِ أَهْلِكَ كَانَ خَيْرًا لَكَ، فَذَهَبَ الْفَتَى فَغَدَا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: I " مَا صَنَعْتَ بِثَوْبِكَ؟ قَالَ: صَنَعْتُ مَا أَمَرْتَنِي بِهِ. فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا بِذَلِكَ أَمَرْتُكَ، فَهَلَّا أَلْقَيْتَهُ عَلَى بَعْضِ نِسَائِكَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک نوجوان زعفرانی رنگ کی چادر اوڑھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر یہ (چادر) تمہارے گھر والوں کی ہانڈی کے نیچے ہوتی (یعنی بطور ایندھن استعمال کی جاتی) تو تمہارے لیے بہتر ہوتا۔“ تو وہ نوجوان (یہ سن کر) چلا گیا، اور اگلے دن صبح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”تم نے اپنے (اس) کپڑے کا کیا کیا؟“ اس نے عرض کیا: ”میں نے وہی کیا جس کا آپ نے مجھے حکم دیا تھا۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں اس کا حکم نہیں دیا تھا، تم نے اسے اپنی کسی عورت کو کیوں نہیں دے دیا؟“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 2234]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2234 in Urdu