الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
664. بَابُ فَضْلِ مِنْ شاب فِي الإسلام ولم يخضب
اسلام میں بال سفید ہونے اور خضاب نہ لگانے والے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2263
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الدِّمَشْقِيُّ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: إِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ لَا يُغَيِّرُ شَيْبَهُ، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ: لِمَ لَا تُغَيِّرُ، وَقَدْ كَانَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يُغَيِّرُ؟ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَا أَنَا بِمُغَيِّرٍ شَيْبَتِي.
مجاہد بن جبر مکی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس کے بال حالتِ اسلام میں سفید ہوئے، وہ سفیدی قیامت کے دن اس کے لیے نور ہوگی۔“
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اپنے بالوں کو خضاب نہیں لگایا کرتے تھے، تو ان سے اس بارے میں پوچھا گیا: ”آپ کیوں نہیں خضاب لگاتے، جبکہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تو خضاب لگایا کرتے تھے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس کے بال حالتِ اسلام میں سفید ہوئے، وہ سفیدی قیامت کے دن اس کے لیے نور ہوگی،“ اور میں اپنے سفید بالوں کو نہیں بدلنے والا (یعنی خضاب نہیں لگاؤں گا)۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 2263]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1634، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3144، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2983»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2263 in Urdu