الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
666. بَابُ الخاتم
انگوٹھی سے متعلق باب۔
حدیث نمبر: 2271
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنِ الْعَوَامِّ ، عَنْ أَزْهَرَ بْنِ رَاشِدٍ قَالَ: [ كَانَ] أَنَسٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِذَا حَدَّثَ أَصْحَابَهُ بِحَدِيثٍ لَا يَدْرُونَ مَا هُوَ، أَتَوُا الْحَسَنَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَفَسَّرَهُ لَهُمْ. فَفَسَّرَ لَهُمُ الْحَسَنُ يَوْمًا حَدِيثَ: لَا تَنْقُشُوا فِي خَوَاتِمِكُمْ عَرَبِيًّا I "، أَيْ: I " لَا تَنْقُشُوا مُحَمَّدًا I ".
ازہر بن راشد بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ جب اپنے شاگردوں کو ایسی حدیث بیان کرتے جسے وہ نہ سمجھ پاتے تو وہ حسن (بصری) رحمہ اللہ کے پاس آتے، اور وہ ان کے لیے اس کی تشریح کرتے۔ ایک دن حسن (بصری) رحمہ اللہ نے ان کے لیے ”اپنی انگوٹھیوں پر کوئی عربی لفظ نقش نہ کرو“ والی حدیث کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا، یعنی: ”(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نامِ مبارک) محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نقش نہ کرو۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 2271]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2271 in Urdu