الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
698. بَابُ آدَابِ الأكل
کھانے کے آداب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2407
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، ثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنَ الْخَلَاءِ فَأَكَلَ فَقِيلَ لَهُ: أَلَا تَتَوَضَّأُ؟ فَقَالَ: أُرِي أَنْ أُصَلِّيَ فَأَتَوَضَّأُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلا سے باہر تشریف لائے اور کھانا تناول فرمایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: ”کیا آپ وضو نہیں فرمائیں گے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں نماز پڑھنے کا ارادہ رکھتا ہوں کہ وضو کروں؟“
مسند الحارث: 2407، اس کی سند میں داؤد بن المحبر ضعیف راوی ہے، تاہم دیگر صحیح روایات سے ثابت ہے کہ محض کھانے کے لیے وضو (نماز والا وضو) واجب نہیں ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأطعمة والأشربة/حدیث: 2407]

تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2407 in Urdu