الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
726. بَابُ كفارات المرض وثواب المريض وَأَنَّ المؤمن يشدد عَلَيْهِ ليزداد أجرا
بیماری کے کفارہ ہونے، مریض کے اجر اور مومن پر سخت بیماری سے اجر بڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2453
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ بَعْضِ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُنَّ، قَالَ: اشْتَكَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاشْتَدَّ عَلَيْهِ، فَلَمَّا أَفَاقَ، قُلْتُ: لَوْ أَنَّ إِحْدَانَا فَعَلَتْ هَذَا خَشِيتُ عَلَيْهَا، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَوَلَا تَعْلَمِينَ أَنَّ الْمُؤْمِنَ يُشَدَّدُ عَلَيْهِ مِنْ وَجَعِهِ لِيُحَطَّ عَنْهُ مِنْ خَطَايَاهُ» .
ابوبردہ رحمہ اللہ امہات المومنین میں سے کسی ایک (رضی اللہ عنہن) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علیل ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کی تکلیف میں بہت زیادہ شدت آ گئی، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ افاقہ ہوا تو میں نے عرض کی کہ اگر ہم میں سے کوئی (عورت) اس طرح کی تکلیف سے دوچار ہوتی تو مجھے اس کے حق میں (خطرہ اور) ڈر محسوس ہونے لگتا، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم نہیں جانتیں کہ بلاشبہ مومن کی بیماری اور درد میں اس لیے سختی و شدت کر دی جاتی ہے تاکہ اس کے بدلے اس کے گناہوں کا بوجھ اتار دیا جائے؟“
امام مسدد نے اسے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس کی سند جید ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الطب/حدیث: 2453]
امام مسدد نے اسے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس کی سند جید ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الطب/حدیث: 2453]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2453 in Urdu