الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
750. بَابُ حسن الخلق
حسنِ اخلاق کا بیان۔
حدیث نمبر: 2568
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا بَشَّارُ بْنُ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: لَقِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا ذَرٍّ ، وَقَالَ: «يَا أَبَا ذَرٍّ ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى خَصْلَتَيْنِ هُمَا أَخَفُّ عَلَى الظَّهْرِ، وَأَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ» قَالَ: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْكَ بِحُسْنِ الْخُلُقِ، وَطُولِ الصَّمْتِ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا عَمِلَ الْخَلَائِقُ مِثْلَهُمَا» .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوذر! کیا میں تمہیں ایسی دو خصلتوں کے بارے میں نہ بتاؤں جو پیٹھ پر (بوجھ کے اعتبار سے) نہایت ہلکی اور (قیامت کے دن اعمال کے) ترازو میں سب سے زیادہ وزنی ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! (ضرور ارشاد فرمائیے)۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم حسنِ اخلاق اور طویل خاموشی کو اپنے اوپر لازم کر لو، اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! مخلوق نے ان دونوں (خصلتوں) کے مثل کوئی دوسرا عمل نہیں کیا۔“
اس حدیث کی تخریج امام ابویعلیٰ نے اپنی مسند (3294) میں اور امام طبرانی نے المعجم الاوسط (6813) میں کی ہے، اور علامہ البانی رحمہ اللہ نے اسے ’سلسلہ احادیث صحیحہ‘ (1938) میں صحیح قرار دیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب البر والصلة/حدیث: 2568]

تخریج الحدیث: «قال المباركفوري: إسناد جيد رواته ثقات (تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 3، ص 145)»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12672، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5215/1»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12672، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5215/1»
الحكم على الحديث: رواته ثقات
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2568 in Urdu