الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
750. بَابُ حسن الخلق
حسنِ اخلاق کا بیان۔
حدیث نمبر: 2578
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَالْحَارِثُ جَمِيعًا: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، قَالَ يَزِيدُ : لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي رَجُلٌ أُحِبُّ أَنْ أُحْمَدَ، وَكَأَنَّهُ يَخَافُ عَلَى نَفْسِهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَمَا يَسَعُكَ أَنْ تَعِيشَ حَمِيدًا، وَتَمُوتَ فَقِيدًا، وَإِنَّمَا بُعِثْتُ عَلَى تَمَامِ مَحَاسِنِ الْأَخْلَاقِ» .
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ يَزِيدَ .
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ يَزِيدَ .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں ایسا انسان ہوں جو یہ پسند کرتا ہے کہ میری تعریف کی جائے“، اور وہ (یہ بات کہتے ہوئے) گویا اپنے نفس کے بارے میں (ریاکاری کے اندیشے سے) خوفزدہ تھا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے ارشاد فرمایا: ”تمہیں اس بات سے کیا چیز مانع ہے کہ تم (نیکیوں کے ذریعے) قابلِ ستائش زندگی گزارو اور اس حال میں مرو کہ لوگ تمہاری کمی محسوس کریں، اور حقیقت تو یہی ہے کہ میں بہترین اخلاق کی تکمیل ہی کے لیے مبعوث کیا گیا ہوں“۔
اسے امام بزار نے یزید کے واسطے سے روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب البر والصلة/حدیث: 2578]
اسے امام بزار نے یزید کے واسطے سے روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب البر والصلة/حدیث: 2578]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه عبد الرحمن بن أبي بكر الجدعاني وهو ضعيف (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 23)»
«0»
«0»
الحكم على الحديث: في إسناده ضعف
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2578 in Urdu