الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
750. بَابُ حسن الخلق
حسنِ اخلاق کا بیان۔
حدیث نمبر: 2582
حَدَّثَنَا الْحَلْبَسُ الْحَنْظَلِيُّ التَّمِيمِيُّ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ سَلَامٍ أَوِ ابْنِ سَلَامٍ الْخُرَسَانِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ سَاءَ خُلُقُهُ عَذَّبَ نَفْسَهُ، وَأَكْثَرَ هَمَّهُ، وَأَسْقَمَ بَدَنَهُ، وَمَنْ لَاحَى الرِّجَالَ ذَهَبَتْ كَرَامَتُهُ، وَسَقَطَتْ مُرُوءَتُهُ» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کے اخلاق بگڑ جائیں وہ گویا خود کو اذیت اور قلبی کرب میں مبتلا کر لیتا ہے، اپنے فکر و اندوہ میں اضافہ کر لیتا ہے اور اپنے بدن کو روگی بنا لیتا ہے، اور جو شخص لوگوں کے ساتھ کج بحثی اور جھگڑا مول لیتا ہے اس کی عزت و وقار رخصت ہو جاتا ہے اور اس کی مروت و انسانیت ختم ہو جاتی ہے۔“
[تخریج: اسے ابن ابی الدنیا نے 'مداراة الناس' (21) اور امام بیہقی نے 'شعب الایمان' (7645) میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے] ۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب البر والصلة/حدیث: 2582]
[تخریج: اسے ابن ابی الدنیا نے 'مداراة الناس' (21) اور امام بیہقی نے 'شعب الایمان' (7645) میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے] ۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب البر والصلة/حدیث: 2582]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2582 in Urdu