🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
779. بَابُ السلام عَلَى الكفار بإكرام الأكابر منهم
کفار میں سے ان کے بڑوں اور معززین کی عزت و تکریم کی خاطر انہیں سلام کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2655
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا مَرْوَانُ ، حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ أَبِي يَحْيَى الْكِنْدِيُّ ، عَنْ شَيْخٍ مِنْ كِنْدَةَ ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَأَتَاهُ أُسْقُفُّ نَجْرَانَ، فَأَوْسَعَ لَهُ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: أَتُوسِعُ لِهَذَا النَّصْرَانِيِّ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ فَقَالَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: «‏‏‏‏إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا أَتَوْا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْسَعَ لَهُمْ» ‏‏‏‏.
قبیلہ کِندہ کے ایک بزرگ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ نجران کا پادری (بشپ) آپ کے پاس آیا، تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس کے بیٹھنے کے لیے جگہ کشادہ کر دی، اس پر ایک شخص نے آپ سے عرض کیا: اے امیر المومنین! کیا آپ اس نصرانی کے لیے جگہ کشادہ فرما رہے ہیں؟ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”بیشک جب یہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کے لیے جگہ کشادہ فرما دیا کرتے تھے۔“
اس حدیث کو امام ابن ابی عمر نے روایت کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبہم (غیر معروف) ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأدب/حدیث: 2655]
تخریج الحدیث: «0»

Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2655 in Urdu