الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
818. بَابُ الحب والإخاء
محبت اور بھائی چارے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2756
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: مَرَّ رَجُلٌ بِابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، فَقَالَ: إِنَّ هَذَا الرَّجُلَ يُحِبُّنِي، قَالُوا: وَمَا يُدْرِيكَ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ ؟ قَالَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: لِأَنِّي لَأُحِبُّهُ.
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس سے گزرا تو انہوں نے (اس کی طرف اشارہ کر کے) فرمایا: ”یقیناً یہ شخص مجھ سے محبت رکھتا ہے“، لوگوں نے عرض کیا: اے ابن عباس! آپ کو یہ بات کیسے معلوم ہوئی؟ تو انہوں نے فرمایا: ”اس لیے کہ میں اس سے محبت کرتا ہوں (اور دلوں کا دلوں سے تعلق ہوتا ہے)“۔
امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ نے اس حدیث کو اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأدب/حدیث: 2756]
امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ نے اس حدیث کو اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأدب/حدیث: 2756]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2756 in Urdu