الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
822. بَابُ العقل وَفَضْلِهِ
عقل اور اس کی فضیلت و منقبت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2768
حَدَّثَنَا دَاوُدُ ، حَدَّثَنَا مَيْسَرَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، بِأَيِّ شَيْءٍ يَتَفَاضَلُ النَّاسُ فِي الدُّنْيَا؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِالْعَقْلِ، قُلْتُ: فَفِي الْآخِرَةِ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِالْعَقْلِ، قَالَتْ: قُلْتُ: إِنَّمَا يُجْزَوْنَ بِأَعْمَالِهِمْ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَهَلْ عَمِلُوا إِلَّا بِقَدْرِ مَا أَعْطَاهُمُ اللهُ تَعَالَى مِنَ الْعَقْلِ، فَبِقَدْرِ مَا أُعْطُوا مِنَ الْعَقْلِ كَانَتْ أَعْمَالُهُمْ، وَبِقَدْرِ مَا عَمِلُوا يُجْزَوْنَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! دنیا میں لوگ کس بنیاد پر ایک دوسرے پر فضیلت و برتری پاتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عقل کی وجہ سے۔“ میں نے عرض کیا: ”اور آخرت میں (فضیلت کا معیار کیا ہوگا)؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہاں بھی عقل ہی کی بنیاد پر ہو گی۔“ میں نے عرض کیا: ”انہیں تو ان کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا (تو عقل کا کیا ذکر)؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(اے عائشہ!) کیا انہوں نے اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ عقل کی مقدار کے علاوہ بھی کوئی عمل کیا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ جتنی عقل انہیں عطا کی گئی تھی اسی کے مطابق ان کے اعمال ہوئے، اور جس قدر انہوں نے اعمال کیے اسی کے تناسب سے انہیں جزا و انعام دیا جائے گا۔“
اس روایت کی سند میں داؤد بن المحبر اور میسرہ بن عبد ربہ کذاب راوی ہیں، اس لیے یہ روایت موضوع (من گھڑت) ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأدب/حدیث: 2768]
اس روایت کی سند میں داؤد بن المحبر اور میسرہ بن عبد ربہ کذاب راوی ہیں، اس لیے یہ روایت موضوع (من گھڑت) ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأدب/حدیث: 2768]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2768 in Urdu