🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
822. بَابُ العقل وَفَضْلِهِ
عقل اور اس کی فضیلت و منقبت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2774
حَدَّثَنَا دَاوُدُ ، ثَنَا مَيْسَرَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ قَوْلَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلا مَا عَنَى بِهِ؟
قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَقْلًا، ثُمَّ قَالَ: صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَمُّكُمْ عَقْلًا أَشَدُّكُمْ لِلهِ خَوْفًا، وَأَحْسَنُكُمْ فِيمَا أُمِرَ بِهِ، وَنُهِيَ عَنْهُ نَظَرًا، وَإِنْ كَانَ أَقَلَّكُمْ تَطَوُّعًا.
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ عزوجل کے اس ارشاد ﴿أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا﴾ [سورة الملك: 2] کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اس سے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی کیا مراد ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے عقل کے لحاظ سے سب سے بہتر کون ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے عقل کے اعتبار سے سب سے کامل وہ شخص ہے جو اللہ تعالیٰ سے سب سے زیادہ ڈرنے والا ہو، اور اللہ کے احکامات اور ممنوعات میں بصیرت و فہم کے لحاظ سے سب سے عمدہ ہو، اگرچہ وہ نفلی عبادات بجا لانے میں تم سب سے کم ہی کیوں نہ ہو۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأدب/حدیث: 2774]
تخریج الحدیث: «0»

Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2774 in Urdu