الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
871. بَابُ الْقَدْرِ
تقدیر کا بیان۔
حدیث نمبر: 2954
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ ، ثَنَا بَحْرٌ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا كَانَ أَصْلُ زَنْدَقَةٍ قَطُّ إِلَّا كَانَ بَدْءَهَا تَكْذِيبٌ بِالْقَدَرِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کبھی بھی کسی الحاد و بے دینی کی بنیاد ایسی نہیں پڑی مگر اس کی شروعات تقدیر کو جھٹلانے سے ہوئی ہے۔“
اس حدیث کو امام حارث بن ابی اسامہ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، جس کی سند میں بحر بن کنیز السقاء بصری موجود ہے اور وہ ائمہ جرح و تعدیل کے نزدیک ضعیف راوی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الإيمان والتوحيد/حدیث: 2954]

تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2954 in Urdu