🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
879. بَابُ كَرَاهِيَةِ التزكية
اپنی تعریف کرنے اور خود کو پاک باز قرار دینے کی کراہت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3007
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: إِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: مَنْ زَعَمَ أَنَّهُ مُؤْمِنٌ فَهُوَ كَافِرٌ، وَمَنْ زَعَمَ أَنَّهُ فِي الْجَنَّةِ فَهُوَ فِي النَّارِ، وَمَنْ زَعَمَ أَنَّهُ عَالِمٌ فَهُوَ جَاهِلٌ، قَالَ: فَنَازَعَهُ رَجُلٌ قَالَ: إِنْ تَذْهَبُوا بِالسُّلْطَانِ فَإِنَّ لَنَا الْجَنَّةَ، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ زَعَمَ أَنَّهُ فِي الْجَنَّةِ فَهُوَ فِي النَّارِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جس شخص نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ (کامل) مومن ہے تو وہ کافر ہے، اور جس نے یہ زعم پالا کہ وہ جنتی ہے تو وہ دوزخی ہے، اور جس نے یہ گمان کیا کہ وہ بہت بڑا عالم ہے تو وہ جاہل ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے ان سے تکرار کرتے ہوئے کہا: ”اگر آپ لوگ (اپنی سیادت کی بنا پر) اقتدار و سلطنت لے جائیں، تب بھی ہمارے لیے تو جنت ہی ہے،“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص یہ دعویٰ کرے کہ وہ جنتی ہے، تو وہ جہنمی ہے۔““
مسند الحارث: 3018، اس روایت کی سند منقطع ہے کیونکہ قتادہ کا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الإيمان والتوحيد/حدیث: 3007]
تخریج الحدیث: «0»

Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 3007 in Urdu