الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
994. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
نبی کریم ﷺ پر درود بھیجنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3327
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، ثَنَا سَلَمَةُ هُوَ ابْنُ وَرْدَانَ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَتَبَرَّزُ فَلَمْ يَجِدْ رَجُلًا يَتْبَعُهُ، فَفَزِعَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَاتَّبَعَهُ بِفَخَّارَةٍ، وَمَطْهَرَةٍ، فَوَجَدَهُ سَاجِدًا فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ، فَتَنَحَّى فَجَلَسَ وَرَاءَهُ حَتَّى رَفَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ فَقَالَ: «أَحْسَنْتَ يَا عُمَرُ ، حَيْثُ وَجَدْتَنِي سَاجِدًا فَتَنَحَّيْتَ عَنِّي، إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ أَتَانِي فَقَالَ: مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ وَاحِدَةً صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ عَشْرًا وَرَفَعَهُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ» .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے باہر تشریف لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے (خدمت کے لیے) کوئی شخص نہ تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فکر مند ہوئے اور مٹی کے ایک برتن اور وضو کے لوٹے میں پانی لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چل دیے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ایک باغیچے میں سجدہ ریز پایا، تو وہ ایک طرف ہٹ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بیٹھ گئے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سرِ مبارک اٹھایا اور فرمایا: ”اے عمر! تم نے بہت عمدہ کیا کہ جب تم نے مجھے سجدہ کرتے ہوئے دیکھا تو تم مجھ سے ایک طرف ہو گئے، بے شک میرے پاس جبریل علیہ السلام تشریف لائے اور انہوں نے بتایا کہ: جو شخص آپ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا اور اس کے دس درجات بلند فرمائے گا۔“
اس حدیث کی تخریج امام ابوبکر نے کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 3327]
اس حدیث کی تخریج امام ابوبکر نے کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 3327]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6598، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3105، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6276/2»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 3327 in Urdu