الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1015. بَابُ مَا يَقُولُ مِنْ يسافر
اس باب میں ان کلمات کا بیان ہے جو سفر کرنے والا شخص اپنی زبان سے ادا کرے۔
حدیث نمبر: 3375
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ أَنَا (يَحْيَى) بْنُ الْعَلَاءِ ، عَنْ (سُهَيْلٍ ) عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ سَفَرًا فَلْيُسَلِّمْ عَلَى إِخْوَانِهِ، فَإِنَّهُمْ (يَزِيدُونَهُ) بِدُعَائِهِمْ إِلَى دُعَائِهِ خَيْرًا» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص سفر پر روانہ ہونے کا ارادہ کرے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے (مسلمان) بھائیوں کو سلام کرے (اور ان سے رخصت ہو)، کیونکہ وہ اپنی دعاؤں کے ذریعے اس کی اپنی دعا میں خیر و بھلائی کا مزید اضافہ کر دیتے ہیں۔“
اس حدیث کی سند میں عمرو بن حسین اور یحییٰ بن العلاء نامی راوی ضعیف و متروک ہیں، جس کی بنا پر یہ روایت سخت ضعیف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 3375]
اس حدیث کی سند میں عمرو بن حسین اور یحییٰ بن العلاء نامی راوی ضعیف و متروک ہیں، جس کی بنا پر یہ روایت سخت ضعیف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 3375]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2863، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4680، 4681، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6241»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 3375 in Urdu