الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1171. بَابُ فضائل فاطمة صَلَّى اللَّهُ وَسَلَّمَ عَلَى أبيها وعليها رضي اللَّهُ عنها وَفَضْلِ ابنيها رضي اللَّهُ عنهما
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور ان کے دونوں بیٹوں رضی اللہ عنہما کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3962
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، ثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سَعْدٍ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جس شخص کو یہ بات مسرور کرے کہ وہ اہل جنت میں سے کسی شخص کو دیکھے تو اسے چاہیے کہ وہ حسین بن علی رضی اللہ عنہما کو دیکھ لے، کیونکہ بلا شبہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے متعلق یہی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔“
اس حدیث کی سند میں موجود ربیع بن سعد الجعفی اگرچہ محلِ کلام ہیں، تاہم دیگر شواہد و متابعات کی روشنی میں اس روایت کا مفہوم صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 3962]
اس حدیث کی سند میں موجود ربیع بن سعد الجعفی اگرچہ محلِ کلام ہیں، تاہم دیگر شواہد و متابعات کی روشنی میں اس روایت کا مفہوم صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 3962]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15109، 15110، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6966، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6758»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 3962 in Urdu