الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1218. مناقب أبي ذر رضي اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان۔
حدیث نمبر: 4080
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ صَفْوَانَ ، عَنْ أَبِي الْمُثَنَّى الْمُلَيْكِيِّ ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ إِلَى أَصْحَابِهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ، قَالَ: عُوَيْمِرٌ حَكِيمُ أُمَّتِي، وَجُنْدُبٌ طَرِيدُ أُمَّتِي، يَعِيشُ وَحْدَهُ، وَيَمُوتُ وَحْدَهُ، وَاللهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَبْعَثُهُ وَحْدَهُ.
ابومثنی ملیکی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کے پاس تشریف لاتے تو ارشاد فرماتے: ”عُوَیمِر (سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ) میری امت کے صاحبِ حکمت اور دانا شخص ہیں، اور جندب (سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ) میری امت کے جلا وطن شخص ہیں، وہ اکیلے ہی زندگی بسر کریں گے، اکیلے ہی انہیں موت آئے گی اور اللہ عزوجل (قیامت کے دن) انہیں تنہا (ایک مستقل امت کی حیثیت سے) ہی اٹھائے گا۔“
مسند الحارث (بغية الباحث): 4080، علامہ ہیثمی نے مجمع الزوائد میں ذکر کیا کہ اس کی سند میں ابومثنی ملیکی ضعیف راوی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 4080]
مسند الحارث (بغية الباحث): 4080، علامہ ہیثمی نے مجمع الزوائد میں ذکر کیا کہ اس کی سند میں ابومثنی ملیکی ضعیف راوی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 4080]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 4080 in Urdu