🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1234. فَضْلِ عائشة رضي اللَّهُ عنها
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4099
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي، فَقَالَ: مَا يُبْكِيكِ؟ قُلْتُ: سَبَّتْنِي فَاطِمَةُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا فَاطِمَةُ ، سَبَبْتِ عَائِشَةَ ؟ قَالَتْ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَيْسَ تُحِبِّينَ مَنْ أُحِبُّ وَتُبْغِضِينَ مَنْ أُبْغِضُ؟ قَالَتْ: بَلَى، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَإِنِّي أُحِبُّ عَائِشَةَ ، فَأَحِبِّيهَا.
قَالَتْ فَاطِمَةُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا -: لَا نَقُولُ لِعَائِشَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - شَيْئًا يُؤْذِيهَا أَبَدًا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے جبکہ میں رو رہی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تمہیں کس بات نے رلایا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”فاطمہ رضی اللہ عنہا نے مجھے برا بھلا کہا ہے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے فاطمہ! کیا تم نے عائشہ کو برا بھلا کہا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم اس سے محبت نہیں کرتیں جس سے میں محبت کرتا ہوں اور اس سے بغض نہیں رکھتیں جس سے میں بغض رکھتا ہوں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں (میں یقیناً ایسا ہی کرتی ہوں)۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر میں عائشہ سے محبت کرتا ہوں، لہٰذا تم بھی اس سے محبت کرو۔“
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”ہم عائشہ رضی اللہ عنہا کو کبھی بھی ایسی کوئی بات نہیں کہیں گے جس سے انہیں تکلیف پہنچے۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 4099]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15310، 15311، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6787»

Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 4099 in Urdu