🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
119. بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ وَالسَّبَبِ فِي تَخْفِيفِهَا
نماز میں قراءت اور اسے مختصر کرنے کے سبب کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 471
وَقَالَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ : حَدَّثَنَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ - فِيمَا يَعْلَمُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِهِمُ الْفَجْرَ، فَقَرَأَ بِهِمْ بِأَقْصَرِ سُورَتَيْنِ مِنَ الْقُرْآنِ، أَوْ أَوْجَزَ، قَالَ: فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ، قَالَ لَهُ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ ، أَوْ مُعَاذٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: يَا رَسُولَ اللهِ، رَأَيْتُكَ صَلَّيْتَ صَلَاةً، مَا رَأَيْتُكَ صَلَّيْتَ مِثْلَهَا قَطُّ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوَمَا سَمِعْتَ بُكَاءَ الصَّبِيِّ خَلْفِي فِي صَفِّ النِّسَاءِ؟ أَرَدْتُ أَنْ أُفْرِغَ لَهُ أُمَّهُ.

وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: صَلَّى بِنَا، فَذَكَرَهُ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں قرآن کی دو مختصر ترین سورتیں تلاوت فرمائیں، یا (راوی کے شک کے مطابق) انتہائی اختصار کے ساتھ نماز پڑھائی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو سیدنا ابو سعید خدری یا سیدنا معاذ رضی اللہ عنہما نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں نے آپ کو ایسی مختصر نماز پڑھاتے دیکھا ہے کہ اس سے قبل کبھی آپ کو اس طرح نماز پڑھاتے ہوئے نہیں دیکھا۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم نے میرے پیچھے عورتوں کی صفوں سے بچے کے رونے کی آواز نہیں سنی تھی؟ میں نے چاہا کہ نماز میں تخفیف کر کے اس کی ماں کو اس کے بچے کی دیکھ بھال کے لیے جلد فارغ کر دوں۔“
امام عبد بن حمید نے کہا کہ ہمیں ابو نعیم نے حدیث بیان کی، انہیں سفیان نے اور انہیں ابوہارون نے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، پھر انہوں نے مذکورہ بالا حدیث کی مانند تذکرہ کیا۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/صفة الصلاة/حدیث: 471]
تخریج الحدیث: «قال أبو حاتم الرازي: عمر بن حفص العبدي وهو عمارة بن جوين أبو هارون العبدي (علل الحديث، ج 2، ص 245)»
«أخرجه عبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 952، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"،، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3721، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 4715، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدا

Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 471 in Urdu