الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
144. بَابُ فَضْلِ الْمَشْيِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِاللَّيْلِ
رات کے وقت مسجد پیدل جانے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 565
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مَالِكٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ ثُمَّ يَمْشِي إِلَى بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللهِ يُصَلِّي فِيهِ صَلَاةً مَكْتُوبَةً إِلَّا كَتَبَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةِ حَسَنَةً.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی مسلمان اچھی طرح (تمام آداب و سنن کی رعایت رکھتے ہوئے) وضو کرتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ کے گھروں (مساجد) میں سے کسی گھر کی طرف اس نیت سے چل کر جاتا ہے کہ وہاں کوئی فرض نماز ادا کرے، تو اللہ عزوجل اس کے ہر قدم کے بدلے اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے۔“
[اسے امام ابویعلیٰ موصلی نے اپنی مسند (6162) میں روایت کیا ہے، اور عبد الاعلیٰ بن ابی المساور کی وجہ سے اس کی سند ضعیف ہے، البتہ حدیث کی اصل دیگر شواہد کی بنا پر صحیح میں ثابت ہے] ۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/صفة الصلاة/حدیث: 565]
[اسے امام ابویعلیٰ موصلی نے اپنی مسند (6162) میں روایت کیا ہے، اور عبد الاعلیٰ بن ابی المساور کی وجہ سے اس کی سند ضعیف ہے، البتہ حدیث کی اصل دیگر شواہد کی بنا پر صحیح میں ثابت ہے] ۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/صفة الصلاة/حدیث: 565]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 654، وأخرجه سنن النسائي برقم: 849، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 550، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 777، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5408، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1112، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 1018»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 565 in Urdu