الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
155. بَابُ الْوِتْرِ
نمازِ وتر کا بیان۔
حدیث نمبر: 631
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَصْبَحْتُ وَلَمْ أُوتِرْ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا الْوِتْرُ بِاللَّيْلِ قَالَ ذَلِكَ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ: اذْهَبْ فَأَوْتِرْ.
معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں نے صبح کر لی ہے اور میں وتر کی نماز ادا نہیں کر سکا“، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہ ارشاد فرمایا: ”وتر تو رات ہی کے وقت (پڑھے جانے) کا عمل ہے“، پھر تیسری مرتبہ (یہی بات ارشاد فرمانے کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ اور اب وتر پڑھ لو۔“
[مسند اسحاق بن راہویہ: 631، مصنف ابن ابی شیبہ: 6940] [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب النوافل/حدیث: 631]
[مسند اسحاق بن راہویہ: 631، مصنف ابن ابی شیبہ: 6940] [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب النوافل/حدیث: 631]
تخریج الحدیث: «أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 9، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 891»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 631 in Urdu