الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
155. بَابُ الْوِتْرِ
نمازِ وتر کا بیان۔
حدیث نمبر: 638
وَقَالَ إِسْحَاقُ : إِنَّ النَّضْرَ بْنَ شُمَيْلٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ قَالَ: قُلْتُ لِمِقْسَمٍ : إِنِّي أُوتِرُ بِثَلَاثٍ ثُمَّ أَخْرُجُ إِلَى الصَّلَاةِ، قَالَ: لَا وَتْرَ إِلَّا بِسَبْعٍ أَوْ خَمْسٍ، فَلَقِيتُ مُجَاهِدًا وَيَحْيَى بْنَ الْجَزَّارِ فَذَكَرْتُ لَهُمَا، فَقَالَا: سَلْهُ: عَنْ مَنْ؟ فَقَالَ: عَنِ الثِّقَةِ ، عَنِ الثِّقَةِ ، عَنْ عَائِشَةَ وَمَيْمُونَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
قَالَ: وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ.
قَالَ: وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ.
امام حکم بن عتیبہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے مقسم رحمہ اللہ سے عرض کیا: ”میں تین رکعات وتر ادا کرتا ہوں اور پھر (فجر کی) نماز کے لیے نکل جاتا ہوں۔“ انہوں نے کہا: ”وتر کی صرف سات یا پانچ رکعتیں ہی (مسنون) ہیں۔“ حکم کہتے ہیں کہ پھر میری ملاقات امام مجاہد اور یحییٰ بن جزار رحمہما اللہ سے ہوئی اور میں نے ان کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا تو ان دونوں نے کہا: ”تم ان سے دریافت کرو کہ انہوں نے یہ بات کس سے سنی ہے؟“ مقسم نے جواب دیا: ”ایک ثقہ راوی نے دوسرے ثقہ راوی سے، انہوں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہما سے، اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ روایت نقل کی ہے۔“
اسی طرح محمد بن جعفر نے شعبہ کے واسطے سے اسی سند کے ساتھ اسی کی مانند حدیث بیان کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب النوافل/حدیث: 638]
اسی طرح محمد بن جعفر نے شعبہ کے واسطے سے اسی سند کے ساتھ اسی کی مانند حدیث بیان کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب النوافل/حدیث: 638]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 1716، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26308، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 524، 1508، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1745/2»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 638 in Urdu