🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. جعفر بن أبي طالب الطيار في الجنة، رضي الله عنه يكنى أبا عبد الله، وأمه فاطمة بنت أسد بن هاشم
سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ، جنت میں اڑنے والے (طیار)، کنیت ابوعبداللہ، ان کی والدہ فاطمہ بنت اسد بن ہاشم تھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1456
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَمِّي أَبُو بَكْرٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الْأَجْلَحِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: لَمَّا أَتَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حِينَ فَتَحَ خَيْبَرَ قِيلَ لَهُ: قَدْ قَدِمَ جَعْفَرٌ مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِيِّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا أَدْرِي بِأَيِّهِمَا أَنَا أَشَدُّ فَرَحًا بِقُدُومِ جَعْفَرٍ، أَوْ فَتْحِ خَيْبَرَ، فَقَبَّلَ مَا بَيْنَ عَيْنَيْهِ»
شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیبر فتح کرنے کے بعد پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا: سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نجاشی کے پاس سے آ گئے ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے نہیں معلوم کہ ان دونوں میں سے کس پر مجھے زیادہ خوشی ہے، جعفر کی آمد پر یا خیبر کی فتح پر“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1456]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 108، حدیث 1469»

Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1456 in Urdu