🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
42. باب (أحاديث 16307–16332)
باب (احادیث 16307 تا 16332)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16332
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ الْحَلَبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا هَمَّامُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، قَالَ: مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَرَأَى أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ جِلْدِهِ وَنَشَاطِهِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ: لَوْ كَانَ هَذَا فِي سَبِيلِ اللهِ؟، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى وَلَدِهِ صِغَارًا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَإِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى أَبَوَيْنِ شَيْخَيْنِ كَبِيرَيْنِ فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَإِنْ كَانَ يَسْعَى عَلَى نَفْسِهِ يُعِفُّهَا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَإِنْ كَانَ خَرَجَ رِيَاءً وَمُفَاخَرَةً فَهُوَ فِي سَبِيلِ الشَّيْطَانِ»
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک شخص گزرا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس کی مضبوطی اور چستی دیکھی تو عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کاش یہ اللہ کی راہ میں ہوتا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ اپنے چھوٹے بچوں کے لیے کمانے نکلا ہے تو وہ اللہ کی راہ میں ہے، اور اگر وہ اپنے بوڑھے والدین کے لیے کمانے نکلا ہے تو وہ اللہ کی راہ میں ہے، اور اگر وہ اپنے آپ کو (سوال سے) بچانے کے لیے کمانے نکلا ہے تو وہ اللہ کی راہ میں ہے، اور اگر وہ دکھاوے اور فخر کے لیے نکلا ہے تو وہ شیطان کی راہ میں ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16332]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 129، حدیث 282»

Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16332 in Urdu