المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. عامر الشعبي، عن كعب بن عجرة
عامر شعبی کی سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16358
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، قَالَا: ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ح وَحَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثنا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ، قَالُوا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ، عَنْ زُبَيْدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا سَابِعُ سَبْعَةٍ، مِنَّا خَمْسَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ، فَقَالَ: «أَلَا هَلْ تَسْتَمِعُونَ؟» ، قَالَهَا ثَلَاثًا، «إِنَّهُ» سَيَكُونُ بَعْدِي أُمَرَاءُ، فَمَنْ دَخَلَ عَلَيْهِمْ فَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ وَأَنَا مِنْهُ بَرِيءٌ، وَمَنْ لَمْ يَدْخُلْ عَلَيْهِمْ وَلَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَهُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ وَسَيَلْقَانِي فَيَكُونُ مَعِي"
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف تشریف لائے، اس وقت میں سات آدمیوں میں ساتواں تھا، ہم میں سے پانچ قریش سے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو، کیا تم سنتے ہو؟“ یہ بات آپ نے تین بار فرمائی، ”میرے بعد کچھ حکمران ہوں گے، جو ان کے پاس جائے اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے، وہ مجھ سے نہیں اور میں اس سے نہیں، اور میں اس سے بری الذمہ ہوں۔ اور جو ان کے پاس نہ جائے، نہ ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے، اور نہ ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے، وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور وہ مجھ سے ملے گا اور میرے ساتھ ہو گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16358]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 140، حدیث 308»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16358 in Urdu