المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. عبد الملك بن كعب بن عجرة، عن كعب
عبدالملک بن کعب بن عجرہ کی سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16376
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ كَعْبٍ إِحْدَى الْعِيدَيْنِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّاسُ ذَهَبَ أَكْثَرُهُمْ إِلَى الْمَسْجِدِ، وَرَأَيْتُهُ يَعْمِدُ إِلَى الْبَيْتِ، فَقُلْتُ: يَا أَبَةَ أَلَا تَعْمِدُ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَإِنِّي أَرَى النَّاسَ يَعْمِدُونَ إِلَيْهِ؟، فَقَالَ: «إِنَّ كَثِيرًا مِمَّا تَرَى جَفَاءٌ وَقِلَّةُ عِلْمٍ، إِنَّ هَاتَيْنِ الرَّكْعَتَيْنِ سُبْحَةُ هَذَا الْيَوْمِ حَتَّى تَكُونَ الصَّلَاةُ تَدْعُوكَ»
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے عبدالملک کہتے ہیں: میں دو عیدوں میں سے ایک عید میں سیدنا کعب رضی اللہ عنہ کے ساتھ حاضر ہوا، جب لوگ (عید کی نماز سے) واپس ہوئے تو ان میں سے اکثر مسجد کی طرف چلے گئے، اور میں نے دیکھا کہ وہ (میرے والد) گھر کا رخ کر رہے ہیں، تو میں نے عرض کیا: ابا جان! کیا آپ مسجد کی طرف نہیں جائیں گے، میں دیکھ رہا ہوں کہ لوگ اسی طرف جا رہے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: ”جو تم دیکھ رہے ہو اس میں سے بہت کچھ سختی اور کم علمی کا نتیجہ ہے، یہ (عید کی) دو رکعتیں ہی آج کے دن کی نفل عبادت ہیں، یہاں تک کہ (اگلی) نماز تمہیں بلائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16376]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 149، حدیث 326»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16376 in Urdu