🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
23. ما روى الحسن البصري، عن جندب بن عبد الله
حسن بصری کی سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1650
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، قَالَا: ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ جُنْدُبٍ، ح وَحَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَقِيَ آدَمُ مُوسَى صَلَّى الله عَلَيْهِمَا، فَقَالَ مُوسَى: أَنْتَ آدَمُ الَّذِي خَلَقَكَ اللهُ بِيَدِهِ وَأَسْكَنَكَ جَنَّتَهُ وَأَسْجَدَ لَكَ مَلَائِكَتَهُ، ثُمَّ فَعَلْتَ مَا فَعَلْتَ فَأَخْرَجْتَ ذُرِّيَّتَكَ مِنَ الْجَنَّةِ؟ قَالَ آدَمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ: أَنْتَ مُوسَى الَّذِي اصْطَفَاكَ اللهُ بِرِسَالَتِهِ وَكَلَّمَكَ وَقَرَّبَكَ نَجِيًّا؟ قَالَ: نَعَمْ، فَأَنَا أَقْدَمُ أَمِ الذِّكْرُ؟ قَالَ: بَلِ الذِّكْرُ"، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى، فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى، فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى»
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدم علیہ السلام کی موسیٰ علیہ السلام سے ملاقات ہوئی، تو موسیٰ علیہ السلام نے کہا: کیا تم وہی آدم ہو جسے اللہ نے اپنے ہاتھ سے پیدا کیا، اپنی جنت میں بسایا اور اپنے فرشتوں سے تمہیں سجدہ کروایا، پھر تم نے وہ کر دکھایا جو کیا اور اپنی اولاد کو جنت سے نکلوا دیا؟ آدم علیہ السلام نے کہا: کیا تم وہی موسیٰ ہو جسے اللہ نے اپنی رسالت کے لیے چن لیا، تم سے کلام کیا اور تمہیں سرگوشی کے لیے قریب کیا؟ کہا: جی ہاں۔ تو کیا میں پہلے ہوں یا تقدیر (کا لکھا جانا)؟ کہا: بلکہ تقدیر۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس آدم نے موسیٰ پر دلیل سے غلبہ پا لیا، پس آدم نے موسیٰ پر دلیل سے غلبہ پا لیا، پس آدم نے موسیٰ پر دلیل سے غلبہ پا لیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1650]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 160، حدیث 1663»

Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1650 in Urdu