المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. مالك بن الحويرث أبو سليمان الليثي
سیدنا مالک بن حویرث، ابوسلیمان لیثی، رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16680
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّاسِبِيُّ، ثنا مُهَلَّبُ بْنُ الْعَلَاءِ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ بَيَانٍ، ثنا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا كَبَّرَ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ نَحْوَ أُذُنَيْهِ
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب تکبیر کہتے اور جب رکوع کا ارادہ کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے کانوں کی طرف اٹھاتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16680]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 286، حدیث 631»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16680 in Urdu