المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. مالك بن عمير السلمي
سیدنا مالک بن عمیر سلمی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16704
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ الْوَزِيرُ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْجَوَازُ الْمَكِّيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، ثنا أَبُو صَخْرٍ، وَاصِلُ بْنُ يَزِيدَ السُّلَمِيُّ، ثُمَّ النَّاصِرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، وَعُمُومَتِي، عَنْ جَدِّي مَالِكِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّهُ شَهِدَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ، وَخَيْبَرَ وَالطَّائِفِ، وَكَانَ رَجُلًا شَاعِرًا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَفْتِنِي فِي الشِّعْرِ، فَقَالَ: «لِأَنْ يَمْتَلِئَ مَا بَيْنَ لَبَّتِكَ إِلَى عَاتِقِكَ قَيْحًا خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعَرًا» ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ امْسَحْ عَلَى رَأْسِي، فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِي، فَمَا قُلْتُ بَعْدَ ذَلِكَ بَيْتَ شِعَرٍ. وَلَقَدْ عُمِّرَ مَالِكٌ حَتَّى شَابَ رَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ وَمَا شَابَ مَوْضِعُ يَدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدنا مالک بن عمیر رضی اللہ عنہ کے پوتے روایت کرتے ہیں کہ ان کے دادا مالک بن عمیر فتح مکہ، خیبر اور طائف کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حاضر تھے، اور وہ ایک شاعر تھے، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے شعر کے بارے میں فتویٰ دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے سینے اور کندھے کے درمیان کا حصہ پیپ سے بھر جانا اس سے بہتر ہے کہ وہ شعر سے بھر جائے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے سر پر ہاتھ پھیر دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ میرے سر پر رکھا، تو اس کے بعد میں نے کبھی شعر کا کوئی بیت نہیں کہا۔ اور مالک نے اتنی عمر پائی کہ ان کے سر اور داڑھی کے بال سفید ہو گئے، مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ کی جگہ سفید نہ ہوئی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16704]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 294، حدیث 655»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16704 in Urdu