المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. مالك بن عبد الله الغافقي أبو موسى
سیدنا مالک بن عبداللہ غافقی، ابوموسیٰ، رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16706
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ مَيْمُونٍ الْغَافِقِيِّ، رَجُلٍ مِنْ غَافِقٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْغَافِقِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ، يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ صَاحِبَكُمْ هَذَا لَحَافِظٌ وَهَالِكٌ، إِنَّ آخِرَ مَا عَهَدَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ قَالَ: «مَنْ حَفِظَ عَنِّي شَيْئًا فَلْيُحَدِّثْ بِهِ، وَمَنْ كَذِبَ عَلِيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ»
سیدنا ابوموسیٰ غافقی (مالک بن عبداللہ) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کرتے سنا، تو انہوں نے کہا: تمہارا یہ ساتھی خود یاد رکھنے والا اور فانی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے آخری بات جو فرمائی وہ یہ تھی: ”جس نے مجھ سے کوئی بات یاد رکھی وہ اسے بیان کرے، اور جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16706]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 295، حدیث 657»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16706 in Urdu