المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. أبو أمامة بن سهل بن حنيف، عن معاوية رضي الله عنه
ابوامامہ بن سہل بن حنیف کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16769
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُجَمِّعٍ الْأَنْصَارِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا أُمَامَةَ بْنَ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، حِينَ سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ كَبَّرَ كَبَّرَ وَتَشَهَّدَ بِمَا تَشَهَّدَ بِهِ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ كَمَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ، فَإِذَا قَالَ: «أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ» ، قَالَ: «وَأَنَا أَشْهَدُ» ثُمَّ سَكَتَ.
مجمّع انصاری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کو سنا، جب انہوں نے مؤذن کو تکبیر کہتے سنا تو انہوں نے بھی تکبیر کہی اور اسی طرح شہادت دی جیسے مؤذن نے دی، پھر فرمایا: اسی طرح ہمیں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مؤذن کی طرح کہتے سنا، اور جب مؤذن نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور میں بھی گواہی دیتا ہوں،“ پھر خاموش ہو گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16769]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 318، حدیث 720»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16769 in Urdu