المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
174. رجال لم يسموا عن معاوية
کچھ نامعلوم راویوں کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16978
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا الْعِلْمُ بِالتَّعَلُّمِ، وَالْفِقْهُ بِالتَّفَقُّهِ، وَمَنْ يُرِدِ اللهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ، وَإِنَّمَا يَخْشَى اللهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ»
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”اے لوگو! علم سیکھنے ہی سے حاصل ہوتا ہے اور سمجھ سمجھنے کی کوشش ہی سے آتی ہے، اور جس کے ساتھ اللہ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے، اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے، اور اللہ کے بندوں میں سے صرف علماء ہی اس سے ڈرتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16978]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 395، حدیث 929»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16978 in Urdu