المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
348. رجل لم يسم، عن معقل بن يسار
ایک نامعلوم شخص کی سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت
حدیث نمبر: 17675
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، حَدَّثَنِي رَجُلٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْبَقَرَةُ سَنَامُ الْقُرْآنِ وَذُرْوَتُهُ، وَنَزَلَ مَعَ كُلِّ آيَةٍ مِنْهَا ثَمَانُونَ مَلَكًا، وَاسْتُخْرِجَتِ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ فَوُصِلَتْ بِهَا سُورَةُ الْبَقَرَةِ، وَيس قَلْبُ الْقُرْآنِ، لَا يَقْرَؤُهَا رَجُلٌ يُرِيدُ اللهَ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ إِلَّا غَفَرَ اللهُ لَهُ، اقْرَؤُوهَا عَلَى مَوْتَاكُمْ»
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورۃ البقرہ قرآن کی چوٹی اور بلندی ہے، اس کی ہر آیت کے ساتھ اسّی فرشتے نازل ہوئے، اور 'اللہ، اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ زندہ ہے، ہر چیز کو سنبھالنے والا ہے' عرش کے نیچے سے نکالی گئی، پھر اسے سورۃ البقرہ کے ساتھ ملا دیا گیا، اور سورۃ یٰسین قرآن کا دل ہے، جو شخص بھی اللہ اور آخرت کا گھر چاہتے ہوئے اسے پڑھے، اللہ تعالیٰ اسے بخش دیتا ہے، اسے اپنے مرنے والوں پر پڑھو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17675]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 230، حدیث 541»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17675 in Urdu