🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
479. عبد الملك بن عمير، عن وراد
عبدالملک بن عمیر کی وراد سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18034
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ وَرَّادٍ، كَاتَبِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: كَتَبَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ إِلَى الْمُغِيرَةِ: أَنِ اكْتُبْ إِلَيَّ بِشَيْءٍ مِنْ حَدِيثِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَتَعَوَّذُ مِنْ ثَلَاثٍ: مِنْ عُقُوقِ الْأُمَّهَاتِ، وَمِنْ وَأْدِ الْبَنَاتِ، وَمِنْ مَنَعَ وَهَاتِ «، وَسَمِعْتُهُ» نَهَى عَنْ ثَلَاثٍ: عَنْ قِيلَ وَقَالَ، وَإِضَاعَةِ الْمَالِ، وَكَثْرَةِ السُّؤَالِ"، وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «اللهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ»
وراد، سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے کاتب، کہتے ہیں: معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے مغیرہ رضی اللہ عنہ کو لکھا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث میں سے کچھ لکھ بھیجو۔ تو مغیرہ رضی اللہ عنہ نے انہیں لکھا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین چیزوں سے پناہ مانگتے سنا: ماؤں کی نافرمانی سے، بیٹیوں کو زندہ دفن کرنے سے، اور نہ دینے اور مانگتے رہنے سے، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین چیزوں سے منع کرتے سنا: بے سروپا باتیں کرنے سے، مال ضائع کرنے سے، اور بکثرت سوال کرنے سے، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے بھی سنا: ”اے اللہ! جو تو دے اسے کوئی روکنے والا نہیں، اور جو تو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں، اور کسی بزرگی والے کو اس کی بزرگی تیرے مقابلے میں کوئی فائدہ نہیں دیتی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18034]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 386، حدیث 909»

Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18034 in Urdu