المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. عبيد الله بن القبطية، عن جابر بن سمرة
عبیداللہ بن قبطیہ کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1826
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ إِدْرِيسَ الْحُلْوَانِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي هَوْذَةَ، ثنا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ فُرَاتٍ الْقَزَّازِ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَأَبِي، عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى بِنَا فَلَمَّا سَلَّمَ أَوْمَأَ النَّاسُ بِأَيْدِيهِمْ يَمِينًا وَشِمَالًا فَأَبْصَرَهُمْ، فَقَالَ: «مَا شَأْنُكُمْ تُقَلِّبُونَ أَيْدِيَكُمْ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ الْخَيْلِ الشُّمُسِ، إِذَا سَلَّمَ أَحَدُكُمْ فَلْيُسَلِّمْ عَلَى مَنْ عَنْ يَمِينِهِ وَعَلَى مَنْ عَنْ يَسَارِهِ» ، فَلَمَّا صَلَّوْا مَعَهُ أَيْضًا لَمْ يَفْعَلُوا ذَلِكَ
عبیداللہ بن قبطیہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اور میرے والد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو لوگوں نے اپنے ہاتھوں سے دائیں بائیں اشارہ کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا اور فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا کہ تم اپنے ہاتھ اس طرح پلٹتے ہو جیسے سرکش گھوڑوں کی دمیں؟ جب تم میں سے کوئی سلام پھیرے تو اپنے دائیں والے اور بائیں والے کو سلام کہے“، تو جب انہوں نے دوبارہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی تو انہوں نے ایسا نہ کیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1826]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 205، حدیث 1839»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1826 in Urdu