🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
27. من يكنى أبا بهيسة أبو بهيسة
جن کی کنیت ابوبہیسہ ہے — سیدنا ابوبہیسہ رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18993
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُولٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، ح وَحَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَا: أَنَا كَهْمَسُ بْنُ الْحَسَنِ، ح وَحَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا بَكْرُ بْنُ حِمْدَانَ، ثنا كَهْمَسُ بْنُ الْحَسَنِ، عَنْ سَيَّارِ بْنِ مَنْظُورٍ، عَنْ بُهَيْسَةَ، عَنْ أَبِيهَا قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلْتُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ قَمِيصِهِ فَالْتَزَمْتُهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟، قَالَ: «الْمَاءُ» ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ: «الْمِلْحُ» قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ: «إِنْ تَفْعَلْ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَكَ»
سیدنا ابوبہیسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قمیص کے درمیان گھس گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے چمٹ گیا، اور عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ کون سی چیز ہے جسے روکنا حلال نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ کون سی چیز ہے جسے روکنا حلال نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نمک۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ کون سی چیز ہے جسے روکنا حلال نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم بھلائی کرو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 18993]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 312، حدیث 789»

Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18993 in Urdu