🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
34. من يكنى أبا عامر أبو عامر غير منسوب
جن کی کنیت ابوعامر ہے — سیدنا ابوعامر رضی اللہ عنہ، جن کا نسب معلوم نہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19002
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ، عَنْ أَبِي عَامِرٍ، أَنَّهُ كَانَ فِيهِمْ شَيْءٌ فَاحْتَبَسَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا حَبَسَكَ؟» قَالَ: قَرَأْتُ هَذِهِ الْآيَةَ {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ} [المائدة: ١٠٥] ، قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ مِنَ الْكُفَّارِ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ»
سیدنا ابوعامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے ہاں کچھ حالات پیش آئے جس کی وجہ سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے سے رک گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تمہیں کس چیز نے روکے رکھا؟“ انہوں نے عرض کیا: میں نے یہ آیت پڑھی: ”اے ایمان والو! اپنی جانوں کی فکر کرو، جب تم ہدایت پر ہو تو جو گمراہ ہو اس کی گمراہی تمہیں نقصان نہیں پہنچائے گی“ [سورۃ المائدہ: 105] ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”جب تم ہدایت پر ہو تو کافروں میں سے جو گمراہ ہو اس کی گمراہی تمہیں نقصان نہیں پہنچائے گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 19002]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 317، حدیث 799»

Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19002 in Urdu