🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
87. من يكنى أبا العريان أبو العريان السلمي
جن کی کنیت ابوالعریان ہے — سیدنا ابوالعریان سلمی رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19133
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا أَبُو خَلْدَةَ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ سِيرِينَ قُلْتُ: أُصَلِّي وَمَا أَدْرِي رَكْعَتَيْنِ صَلَّيْتُ أَوْ أَرْبَعًا، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْعُرْيَانِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى يَوْمًا وَدَخَلَ الْبَيْتَ، وَكَانَ فِي الْقَوْمِ رَجُلٌ طَوِيلُ الْيَدَيْنِ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَمِّيهِ ذُو الْيَدَيْنِ فَقَالَ ذُو الْيَدَيْنِ: يَا رَسُولَ اللهِ قَصُرَتِ الصَّلَاةُ أَمْ نَسِيتَ؟ قَالَ: «لَمْ تَقْصُرْ وَلَمْ أَنَسَ» قَالَ: بَلْ نَسِيتَ الصَّلَاةَ قَالَ: «فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ كَبَّرَ فَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ، ثُمَّ كَبَّرَ، وَرَفَعَ رَأْسَهُ ثُمَّ كَبَّرَ وَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ، أَوْ أَطْوَلَ ثُمَّ كَبَّرَ وَرَفَعَ رَأْسَهُ وَلَمْ يَحْفَظْ مُحَمَّدٌ سَلَّمَ بَعْدُ أَمْ لَا»
سیدنا ابو عریان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن نماز پڑھائی اور گھر میں تشریف لے گئے، اور لوگوں میں ایک آدمی تھا جس کے ہاتھ لمبے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے ذوالیدین کہتے تھے۔ ذوالیدین نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا نماز مختصر کر دی گئی ہے یا آپ بھول گئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ نماز مختصر ہوئی، نہ میں بھولا۔“ اس نے کہا: بلکہ آپ نماز میں بھول گئے ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور انہیں دو رکعتیں پڑھائیں، پھر سلام پھیرا، پھر تکبیر کہی اور اپنے معمول کے سجدے کی طرح، یا اس سے لمبا سجدہ کیا، پھر تکبیر کہی اور اپنا سر اٹھایا، پھر تکبیر کہی اور اپنے معمول کے سجدے کی طرح، یا اس سے لمبا سجدہ کیا، پھر تکبیر کہی اور اپنا سر اٹھایا۔ (راوی) محمد کو یاد نہیں کہ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ سلام پھیرا یا نہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 19133]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 371، حدیث 930»

Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19133 in Urdu